کراچی میں 4ارب ڈالر کی لاگت سے ایٹمی بجلی گھر کا تعمیراتی کام شروع
ایٹمی بجلی گھرکا منصوبہ دوست ملک چین کے تعاون سے6 سے7سال میں مکمل کیاجائے گا،باقاعدہ افتتاح وزیراعظم کریں گے
کراچی میں چین کے تعاون سے ایک ہزارمیگاواٹ کے ایٹمی بجلی گھر کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔
6 سے 7 سال میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگا،وفاقی حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں مختص کردہ ایک ارب امریکی ڈالرمیں سے ابتدائی رقم جاری کردی ہے،باقاعدہ افتتاح وزیراعظم کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کوسٹل پاور پروجیکٹ کے تحت کراچی میں2ہزارمیگاواٹ کے2 ایٹمی بجلی گھر لگانے کی منظوری دی تھی جس میں سے پہلے ایک ہزار میگاواٹ کے بجلی گھر کاتعمیراتی کام شروع کردیا گیاہے، چین کے تعاون سے ایٹمی بجلی گھر کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے کے قریب لگایاجائے گا۔
پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن نے پہلی قسط کے اجرا کے بعد ایک ہزارمیگاواٹ کے ایٹمی بجلی گھر کا تعمیراتی کام شروع کردیاہے،بجلی گھرکی تنصیب کاکام6سے7سال میں مکمل ہوگاتاہم اگرحکومت نے بجلی گھر کی تنصیب کاکام تیز رفتارکرنے کی ہدایت کی تو یہ منصوبہ5سال میں بھی مکمل کیاجاسکتاہے، کراچی میں شروع کیے جانے والے منصوبے کاباقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان کریں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے چین کے تعاون سے صوبہ پنجاب میں بھی ایک ہزارمیگاواٹ کے بجلی گھر کی تنصیب کیلیے رقم مختص کی گئی ہے اور اس دوسرے منصوبے پر بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا، پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن کے طے کردہ اہداف کے مطابق 2030 تک پاکستان میں 8 ہزار 8 سو میگاواٹ کی استعداد کے حامل ایٹمی بجلی گھر لگائے جائیں گے اوربین الاقوامی پابندیوں کے پس منظرمیں امکان ہے کہ مستقبل میں لگائے جانے والے ایٹمی بجلی گھروں چین کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔