ڈرون حملے قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں فضل الرحمن

ایمنسٹی نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، رپورٹ پہلے آتی توکئی جانیں بچ سکتی تھیں، گفتگو


Numainda Express October 24, 2013
جے یوآئی ف نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کامعاملہ بلوچستان حکومت میں شمولیت سے مشروط کردیا۔ فوٹو: فائل

جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کوجے یو آئی کے موقف کی تائید قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ڈرون حملے ہیں۔

مرکزی رہنمائوں ملک سکندرایڈووکیٹ،مولاناامجدخان سے گفتگو کے دوران فضل الرحمن نے کہاکہ ہماراایک عرصے سے یہ موقف رہاہے کہ ڈرون حملے ایک طرف بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں تو دوسری جانب ان حملوں کے باعث پاکستان میںامن تباہ ہوگیاہے۔ڈرون حملوں کے معاملے پرانسانی حقوق کی تنظیمیں اورعالمی ادارے دوغلے پن اورمجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔



ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھی بہت دیرسے آئی ہے،اگررپورٹ کوبہت پہلے منظرعام پرلایاجاتاتوبہت سے بیگناہ لوگوںکی جانیںبچ سکتی تھیں،علاوہ ازیں آئی این پی کے مطابق جے یوآئی (ف) نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا معاملہ بلوچستان حکومت میں شمولیت سے مشروط کردیا،اس حوالے سے جلد مولانافضل الرحمان وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں