سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزرا پر برہم

بلاول بھٹو زرداری کی ناقص کارکردگی پر وزرا کو نام لے کر وارننگ


ویب ڈیسک November 19, 2019
بلاول بھٹوزرداری نے وزیربلدیات، ٹرانسپورٹ، محکمہ جیل خانہ جات کے محکموں کی کارکردگی کو ہدفِ تنقید بنایا: فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزراء کی ناقص کارکردگی پراظہارناراضگی کرتے ہوئے وارننگ دی کہ وزرا اپنا قبلہ درست کرلیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں 2 الگ اجلاس ہوئے، پہلے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، فریال تالپور، اسپیکرآغا سراج درانی، مرتضیٰ وہاب اورناصر حسین شاہ شریک تھے، نصف گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں سندھ کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

دوسرے اجلاس میں سندھ حکومت کے وزرا نے شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے وزراء کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا، انہوں نے وزیر بلدیات، ٹرانسپورٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے محکموں کی کارکردگی کو ہدفِ تنقید بنایا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے بعض وزرا کو نام لے کر وارننگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ وزرا اپنا قبلہ درست کرلیں ، پارٹی کے پاس بہت آپشنز ہیں اوراب زیادہ برداشت نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں