نواز اوباما ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری 5 اسٹریٹجک ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق

معاشی تعاون، سیکورٹی، دفاع، انسداد دہشت گردی اور توانائی کیلئے اسٹریٹجک ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے، اعلامیہ


ویب ڈیسک October 24, 2013
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسٹرٹجیک پاٹنرشپ ضروری ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اوباما فوٹو؛ اے ایف پی

وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان 5 اسٹریٹجک ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری نواز شریف اور صدر بارک اوباما کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون، سیکورٹی، دفاع، انسداد دہشت گردی اور توانائی کےلیے اسٹریٹجک ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران القاعدہ کو شکست دینے میں تعاون پر صدر بارک اوباما نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ مشترکا اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں توانائی کے بحران کا حل تلاش کرنا اہم ترین ترجیح ہے۔ اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسٹرٹیجک پاٹنرشپ ضروری ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم اور مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی اتنہائی اہم ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دنیا میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے، عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاک امریکا تعاون ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں