ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغوا کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر صوبے بھر میں وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے


ویب ڈیسک October 24, 2013
ارباب عبد الظاہر کاسی کو گزشتہ روز 3 نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے مورتی رام روڈ کے علاقے سے اغوا کرلیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر ارباب عبد الظاہر کاسی کےاغوا کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکات کر رکھا ہے۔


عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے علاوہ لورالائی، چمن، ژوب، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، پشین اور دکی میں بھی تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر صوبے بھر میں وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور کوئی بھی وکیل مقدمات کی پیروی کے لئےعدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔


واضح رہے کہ ارباب عبد الظاہر کاسی کو گزشتہ روز 3 نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے مورتی رام روڈ کے علاقے سے اغوا کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |