پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

رجسٹرڈ کلبوں کو انتخابی عمل سے باہر جبکہ جعلی کلب بناکر الیکشن کرائےجارہے ہیں، درخواست گزار کا موقف

انتخابی شیڈول کے مطابق صوبوں میں 16 سے 20 نومبر جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں 21 سے 25 نومبر کے درمیان کا انتخابی عمل مکمل ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔



سابق اولمپیئن نویدعالم کی جانب سے لاہور ہوئی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہنگامی ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ملک بھر میں انتخابی عمل شروع کیا گیا ہے لیکن درحقیقت فیدڑیشن کے رجسٹرڈ کلبوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھا جارہا ہے جبکہ جعلی کلب بناکرالیکشن کرائےجارہے ہیں تاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں من پسند لوگوں کو لایا جاسکے۔ درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے پی ایچ ایف سے 11 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔


واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہنگامی ایگزیکٹو بورڈ کی نگرانی میں اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق صوبوں میں 16 سے 20 نومبر تک جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انتخابی عمل 21 سے 25 نومبر کے درمیان مکمل ہوگا۔

Load Next Story