آرمی چیف کی ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 19, 2019
ایرانی صدر نے خطے میں امن کیلیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا (فوٹو:آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی، ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران سرحدی امور، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔




قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔