وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل نوٹی فکیشن جاری
خسرو بختیار اور محبوب سلطان کی وزارتوں کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری
حکومت نے وفاقی وزرا خسرو بختیار اور صاحبزادہ محبوب سلطان کی وزارتوں میں تبدیلی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹ یفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خسرو بختیار سے وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کا قلمدان سونپا گیا ہے، جب کہ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ صاحبزادہ محبوب سلطان سے بھی قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر سیفران بنا دیا گیا ہے۔
قبل ازیں حکومت کی جانب سے خسرو بختیار کو وزیر پیٹرولیم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر اپنا کام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزارت فوڈ سیکیورٹی میں صاحبزادہ محبوب سلطان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جس پر ان سے یہ وزارت لے کر وزارت سیفران کو ذمہ داری دی گئی ہے۔