ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ’فروزن ٹو‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

’فروزن ٹو‘ پاکستان، بھارت سمیت مختلف ممالک میں 22 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فروزن ٹو دنیا بھر میں 22 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم 'فروزن ٹو' کا رنگا رنگ پریمیئر شو لندن میں منعقد ہوا جہاں فلمی ستاروں سے محفل جگمگا اُٹھی۔

مشہور فلم 'فروزن' کی کامیابی کے بعد فلم کا پارٹ ٹو بھی ریلیز کے لیے پیش کردیا گیا۔





فلم کی کامیابی کے حوالے سے رنگا رنگ پریمیئر شو منعقد ہوا جہاں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔








فلم کی کہانی چار ایلسا، اینا، اُولف اور کرسٹوف پر مشتمل ہے جوکہ اپنی سلطنت کے قدیم راز جاننے کے لیے ایک ایڈونچر پر نکل پڑتے ہیں۔





واضح رہے کہ سال 2013ء میں ریلیز ہونے والی مشہور اینی میٹڈ فلم فروزن کا سیکوئل فروزن ٹو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں 22 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=bwzLiQZDw2I

 
Load Next Story