کراچی لیاری گینگ وارکے گروپوں میں تصادم ڈاکٹرسمیت 3 افراد جاں بحق سائٹ میں 2پولیس اہلکارجاں بحق

لیاری کےعلاقوں کلری، سنگولین، بہارکالونی اورگلستان کالونی میں عذیربلوچ اور بابالاڈلہ گروپ نے ایک دوسرے پرفائرنگ کی


ویب ڈیسک October 24, 2013
لیاری میں گینگ وار کے دو گروپوں میں تصادم کے باعث 3 افراد جب کہ سائٹ میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔ فوٹو: فائل

لیاری میں جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں راہ گیر ڈاکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں کلری، سنگولین، بہارکالونی اورگلستان کالونی میں گینگ وار کے عذیر جان بلوچ اور بابالاڈلہ گروپ نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پرفائرنگ کردی، جدید اور خودکار اسلحہ سے کی گئی فائرنگ سے لیاری جنرل اسپتال کے آرایم او ڈاکٹرعبدالغنی سمیت 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے دیگر 2 افراد کی شناخت وسیم اور شہبازکے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں آصف ،منظور اور دلباز شامل ہیں، شدید فائرنگ کے بعد لیاری میں کاروبارزندگی معطل ہوگیا جب کہ جدید ہتھیاروں کے خوف کی وجہ سے پولیس فوری طورپر متاثرہ علاقوں میں داخل نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب سائٹ کے علاقے میٹروول میں ڈیوٹی پر مامور 5 پولیس اہلکاروں پر 4 مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل قاضی عالم اور کانسٹیبل جاوید موقع پر ہی جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں عدنان نامی حملہ آور مارا گیا، جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، تاہم فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں