کراچی ہی ملک کا اصل دارالحکومت ہےاسے ٹھیک نہ کیا تو ملک کو سدھارنا مشکل ہے سربراہ کراچی پولیس

بھتہ خوری سمیت مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث 110 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، شاہد حیات


ویب ڈیسک October 24, 2013
بھتے خوری کے لئے غیر رجسٹرڈ موبائل سموں کا استعمال کیا جاتا ہے، سربراہ کراچی پولیس فوٹو: فائل

کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات محسود کا کہنا ہے کہ کراچی ہی ملک کا اصل دارالحکومت ہے جب اسے ٹھیک نہ کرسکے تو ملک کو سدھارنا اور زیادہ مشکل ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں سے خطاب اور مختلف سوالوں کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم اس آپریشن کی وجہ سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں بھتے خوری کے لئے غیر رجسٹرڈ موبائل سموں کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم غیر رجسٹرڈ سموں کے خلاف سی آئی اے کام کررہی ہے، پولیس کو اس سلسلے میں جی ایس ایم لوکیٹر مل گیا ہے جسے استعمال کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

شاہد حیات کا کہنا تھا کہ کراچی ہی ملک کا اصل دارالحکومت ہے اگر اسے ٹھیک نہ کرسکے تو ملک کو سدھارنا مشکل ہے، پولیس کو نفری کی کمی کے علاوہ کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن مشکلات کا بہادری سے سامنا کریں گے۔ محرم الحرام کے بعد 2 ہزار اہلکار پولیس فورس میں شامل ہورہے ہیں جن سے مسائل سے نمٹنے میں آسانی ہوگی، اس کے علاوہ محکمے میں میں تطہیر کا عمل جاری ہے جس کے تحت بھتہ خوری سمیت مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث 110 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ ون فائیو سروس کو مزید موثر بنانے کے لئے بھی کام کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں