سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے بلاول

بچوں کو بہتر تعلیم وعلاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بلاول


ویب ڈیسک November 20, 2019
بہبودِ اطفال پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔ بلاول: فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں، بچوں کو بہتر تعلیم وعلاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے سہولیات سے محروم ہیں جب کہ بچوں کو انصاف، درست برتاوَ، برابری اور پُر امن ماحول دینے کے لئے کاوشیں کرنا ہونگیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں پہلی باربچوں کے لئے پولیو ویکسینیشن کا آغاز کیا، شہید بی بی کے اقدام سے 40 سال پہلے دنیا میں پولیوویکسین دستیاب تھی، سندھ اسمبلی کی اسٹریٹ چلڈرن کی بہبود کے لئے قانون سازی خوش آئند ہے اور بہبودِ اطفال پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں