انتہا پسندوں نے ملک کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے فضل کریم

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔


Staff Reporter September 02, 2012
حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ فوٹو: اے پی پی

مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر ملک و قوم کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے، مذہبی اور سیاسی انتہا پسندوں نے ملک کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے، دہشت گردی کا ناسور اگر ختم نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج سب کو بھگتنا ہوں گے، مرکزی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن سے کراچی پہنچنے پر جناح ٹرمینل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جے یو پی کے قائم مقائم سیکریٹری جنرل، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور اے این آئی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب، صوفی ارشد القادری، علامہ فیصل عزیزی ، مفتی غلام مرتضی مہروی، مولانا صدیق امیر، مبشر علی قادری و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ایک طرف امریکا ڈرون حملے کرکے انسانیت کا خون کر رہا ہے تو دوسری طرف دہشت گرد مذہب کی آڑ میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا چاہ رہے ہیں جس کی وجہ سے بین الااقوامی سطح پر پاکستان کا وقار مجروع ہو رہا ہے۔

حاجی فضل کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کرے، الیکشن سے قبل کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کیا جائے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ درجنوں افراد کا قتل اور بلوچستان میں جاری فسادات حکومت کیلیے چیلنج ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں