بھارت نے8 سال بعد نیپال کو اسلحے کی ترسیل دوبارہ شروع کردی
بھارت 25 بارودی سرنگ کے دھماکوں سے محفوظ رکھنے والی گاڑیوں سمیت 360 گاڑیاں پہلئ ہی نیپال کو فراہم کر چکا ہے۔
بھارت نے 8 سال بعد نیپال کو اسلحے کی ترسیل دوبارہ سے شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ بھارت 25 بارودی سرنگ کے دھماکوں سے محفوظ رکھنے والی گاڑیوں سمیت 360 گاڑیاں نیپال بھیج چکا ہے جبکہ جدید اسلحہ اور دیگر فوجی سامان جلد نیپال روانہ کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھیجا جانے والا اسلحہ اور دیگر فوجی سامان آئندہ ماہ ملک میں ہونے والے آئین ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران 62 ہزار سپاہیوں کو فراہم کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے اسلحے کی فراہمی کے بعد نیپالی فوج کی کارکردگی اور استعداد میں بھی بہتری آئے گی۔ نیپالی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا فوجی سامان دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگارثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2005 میں نیپال کے بادشاہ گیندرا کی جانب سے حکومت پر قبضہ کرنے کے بعد نیپال کو اسلحے کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی تھی۔