بنوں میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

میر شہباز کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، پولیس


ویب ڈیسک November 20, 2019
میر شہباز کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، پولیس فوٹو:فائل

تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

بنوں میں تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

جاں بحق شخص کی شناخت میر شہباز کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی اہلکار تھا۔ پولیس کے مطابق میر شہباز کو دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں