ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

وقفے میں مجھے اپنے اگلے اہداف ترتیب دینے میں ملے گی، ثنامیر


Muhammad Yousuf Anjum November 20, 2019
وقفے میں مجھے اپنے اگلے اہداف ترتیب دینے میں ملے گی، ثنامیر فوٹو:فائل

ثنا میر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے آرام لینے کا اعلان کردیا ہے، وہ آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی اس سیریز کے تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ اس دورے میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

ثنامیر کا کہناہےکہ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں، اس بنا پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں، اس وقفے میں مجھے اپنے اگلے اہداف ترتیب دینے میں ملے گی۔ میری نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، دعا گو ہوں کہ کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھاکر ملکی پرچم بلند کریں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے کراچی میں شروع ہورہاہے، قومی ٹیم کا اعلان 27 نومبر کو ہوگا۔ ٹیم 30 نومبر کو کوالالمپور کی اڑان بھرے گی۔ ون ڈے میچز 9، 12 اور 14 دسمبر کوطے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 17 ، 19 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں