لیاری ٹمبر مارکیٹ میں گودام میں دھماکے سے بچہ جاں بحق 4 افراد زخمی

دھماکے میں آدھا کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، ایس ایس پی سٹی


ویب ڈیسک October 24, 2013
دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے زریعے کیا گیا جسے گودام کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

لیاری ٹمبر مارکیٹ میں واقع گودام میں دھماکے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں واقع لیاری ٹمبر مارکیٹ میں واقع گودام میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود 8 سالہ بچہ محمد زین جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن محمد زین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دھماکے سے گودام کے سامنے واقع مسجد اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ایس ایس پی سٹی فیصل بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، پولیس کےمطابق بم لوہے کے ڈبے میں رکھا گیا تھا جس جگہ بم رکھا گیا وہاں گڑھا پڑگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔