ہم آہنگی کی فضا کومزید بہتر بنانے کیلیے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی

مٹھی بھر دہشت گرد ملک کی سالمیت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، شاہی سید۔


Staff Reporter September 02, 2012
مٹھی بھر دہشت گرد ملک کی سالمیت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، شاہی سید۔ فوٹو: فائل

BRUSSELS: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیں برداشت کے رویے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، مٹھی بھر دہشت گرد ملک کی سالمیت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

علما سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو مل کر تفرقہ پھیلانے والوں کے خلاف یک آواز ہونا پڑے گا اور ہم آہنگی کی فضا کو مزید بہتر بنانے کیلیے مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی، یہ وقت اعلانات یا بیانات کا نہیں بلکہ ملک کی سلامتی کے لیے آگے آنے کا ہے ، دہشت گردی ہر شکل میں انتہائی قابل مذمت ہے ، مسلک کی بنیاد پر ملک بھر میں جاری مسلسل دہشت گردی کے واقعات حساس اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، مسلسل اندوہناک واقعات اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ہونے واقعات کی وجہ سے دنیا کو ہمارے متعلق چہ مگوئیوں کا موقع مل رہا ہے۔

اب بھی اگر ہم سب یک آواز نہ ہوئے تو تباہی آئے گی، ہر انسانی جان کی تعظیم ہم سب پر لازم ہے، ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی ہے، سیاسی بلیک میلنگ اور پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے حقیقی معنوں میں ملک کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، ہم نے نہ پہلے عوام کو مایوس کیا ہے نہ آئندہ کریں گے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے ، ہمیں عوام کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے اور صرف زبانی کلامی اعلانات کے بجائے عملی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔