علامہ شاہ احمدنورانی کے عرس کی تقریب آج کلفٹن میں ہوگی

قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی کےعرس کی سالانہ تقریب آج (اتوار) دوپہر2 بجے امیر خسروپارک کلفٹن میں ہوگی۔


Staff Reporter September 02, 2012
قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی کے عرس کی سالانہ تقریب آج (اتوار) دوپہر2 بجے امیر خسروپارک کلفٹن میں ہوگی۔

قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی کے عرس کی سالانہ تقریب آج (اتوار) دوپہر2 بجے امیر خسروپارک کلفٹن میں ہوگی جس سے علما و مشائخ خطاب کریں گے۔

اہلسنّت ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین مولانا سعید احمدلاشاری، قاری نذیر احمدسیفی،مفتی رفیع الرحمن نورانی، عبدالوحید یونس،محمد بشیر قادری ،یاسر رضا عطاری،مولانا امتیازسعیدی ودیگر نے قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی دینی،ملی سیاسی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اہلسنّت مولانا شاہ احمد نورانی نے دنیا بھر میںدین اسلام کی تبلیغ کی اور ہزاروں غیرمسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا اور ساری دنیا میں اسلام کا پرچار کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔