کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت

ویب سائٹ پرایف آئی آرفارمزکےاجرااورپولیس کےدفاترمیں پرنٹڈ ایف آئی آرفارمزکی دستیابی کویقینی بنایا جائے، فیاض لغاری۔


Staff Reporter September 02, 2012
ویب سائٹ پر ایف آئی آرفارمزکے اجرا اورپولیس افسران کے دفاترمیں پرنٹڈ ایف آئی آر فارمزکی دستیابی کویقینی بنایا جائے،فیاض لغاری ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ای پولیسنگ پروجیکٹ پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی کے تھانہ جات میں کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کے جملہ امورکے مکمل ہوجانے کے بعد ضرورت اس امرکی ہے کہ تھانوں میںکمپیوٹرائزڈ ایف آئی آرز کے اندراج کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں تا کہ پولیسنگ معیار میں مزید بہتری اور شہریوںکی سہولت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جاسکیں۔

فیاض لغاری نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی کے ضلعی ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیزکے دفاتر پولیس ویب سائٹ پر ایف آئی آر فارمز کی دستیابی اور دفاترکے باہر ڈراپ بکس کی تنصیب کے تمام تر اقدامات کے ساتھ ساتھ اضلاع کے ایس ایس پیزکی نگرانی میں باقاعدہ کمیٹیاں قائم کی جائیں تاکہ کمیٹیوں میں شامل ماہر پولیس افسران ڈراپ باکسز کے ذریعے ملنے والی ایف آئی آرز فارمز پر مشتمل مندرجات کی باقاعدہ چھان بین کرکے قابل دست اندازی پولیس کے زمرے میں آنے والی شکایات کو باقاعدہ ایف آئی آر کی شکل دے سکیں۔

انھوں نے ایڈیشنل آئی جی سے کہا ہے کہ مذکورہ اقدامات کو اختیارکرنے اور ان پر عمل درآمد سے قبل ضلعی ایس ایس پیز کی باہمی مشاورت،مشترکہ تجاویز اور سفارشات پر مشتمل ایک جامع رپورٹ ترتیب دے کر برائے ملاحظہ و مناسب اقدامات ارسال کی جائے، فیاض لغاری نے تمام ایس ایچ اوزکو خبردارکیا ہے کہ ایف آئی آرز کے اندراج میں غیرضروری تاخیر یا شہریوںکی شکایات کے فوری ازالے کی کارروائیوں میں کوئی عذر یا پس و پیش نوٹس میں آنے پر سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ویب سائٹ پر ایف آئی آرفارمز کے اجرا جبکہ ضلعی ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیزکے دفاتر میں پرنٹڈ ایف آئی آر فارمز کی دستیابی اور دفاتر کے باہر ڈراپ باکسز کی تنصیب کا مقصد تھانوں میں ایف آئی آرکے اندراج کو یقینی بنانا اور اس حوالے سے شہریوںکے تحفظات کو ختم کرتے ہوئے پولیس پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں