
ایکسپریس نیوز مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد 23 اگست کو دونوں ممالک کے مابین ڈاک کی ترسیل کا سلسلہ بند ہوگیا تھا جس پر بھارت نے احتجاج بھی کیا تھا، جس پر پاکستان نے 17 اکتوبر کو خط کے ذریعے بھارتی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین خطوط اور سفارتی ڈاک کا سلسلہ بحال ہوسکتا ہے تاہم پارسل کی ترسیل بند رہے گی۔

رواں ماہ 12 نومبر تک محکمہ ڈاک کو تین ماہ کے دوران بھارت کے لیے 7 خطوط موصول ہوئے تھے، پاکستانی ڈاک کا عملہ یہ ڈاک بھارت کے حوالے کرنے کے لیے واہگہ بارڈرپہنچا تاہم بھارتی محکمہ ڈاک کا عملہ ڈاک وصول کرنے نہیں پہنچا اوراس کے بعد پاکستانی عملہ ڈاک لیکر واپس لوٹ آیا۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔