پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرسکتی ہے معین خان

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسان نہیں ہوگی، معین خان


/Sports Reporter November 20, 2019
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسان نہیں ہوگی، معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسان نہیں ہوگی بلکہ پاکستان کو مشکلات درپیش ہوں گی تاہم میزبان ٹیم کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز مشکل ٹاسک ہے مگر ناممکن نہیں، ہر پلیئر کو 100 فیصد پرفارم کرنا ہوگا، بھارت واحد ٹیم ہے جو آسٹریلیا میں سیریز جیت چکی ہے، ہماری ٹیم بھی تاریخ رقم کرسکتی ہے، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو گراونڈ میں اترنا ہوگا۔

معین خان نے کہا کہ 92 ورلڈکپ میں ہماری اچھی لیڈر شپ تھی ،امید کرتا ہوں اب بھی لیڈر شپ اچھی ہوگی، ایک تاریخ قائم ہوسکتی ہے، کھلاڑی یہ مت سوچیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے، ہم ان کے سامنے پرفارم نہیں کر سکیں گے، بڑے بڑے کرکٹر جب آپ کے خلاف بات کریں تو آپ کو اپنی پرفارمنس سے ان کو جواب دینا چاہیئے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کا مزہ خراب ہوگیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو 6،7 سال سے موقع نہیں ملا، کامران اکمل بھی ابھی تک پرفارم کر رہے ہیں، عامر اور وہاب ریاض جیسے بولرز کا ہونا پاکستان کے لیے اہم تھا لیکن اب ان بولرز پر انحصار کرنا ہوگا، جس طرح سے سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے الگ کیا گیا یہ قابل مذمت ہے، مصباح الحق کو سرفراز احمد کو سپورٹ کرنا چاہیئے تھا لیکن مصباح الحق خود چاہ رہے تھے کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹایا جائے اور مصباح الحق نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا سارا ملبہ احسان مانی پر ڈال دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں