امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رہے گا وائٹ ہاؤس

امریکا پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہتا ہے، ترجمان جے کارنے

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ فوٹو: فائل

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رہے گا۔


واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، امریکا اور پاکستان کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نےکہا کہ امریکا پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story