اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی قرارداد منظور

جارحیت،کرفیو،غیرقانونی پابندیوں سےحق خودارادیت کودبایانہیں جاسکتا،پاکستانی مندوب منیراکرم


ویب ڈیسک November 21, 2019
حق خودارادیت کامطالبہ کرنےوالوں کی مددعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، پاکستانی مندوب منیراکرم فوٹوفائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی مندوب منیراکرم کی پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی مندوب منیر اکرم کی جانب سے پیش کردہ پاکستان کی قرارداد کو 81 ممالک کی حمایت حاصل رہی۔ قرارداد میں غیرقانونی جارحیت کے شکارلوگوں کے لیے حق خودارادیت، نوآبادیاتی تسلط اوربیرونی قبضے کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

منیر اکرم کے مطابق اقوام متحدہ چارٹرمیں حق خودارادیت عالمی رہنما اصول کی حیثیت رکھتاہے، حق خودارادیت کامطالبہ کرنے والوں کی مددعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، جارحیت، کرفیو، غیرقانونی پابندیوں سےحق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کوحق خودارادیت دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں