حکومت نے ایس ایم منیرکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈدیدیا

صدرزرداری نے اپٹماکے سالانہ عشائیے میںدیا،صنعتکاروںاورتاجروںکی جانب سے مبارکباد

صدرزرداری نے اپٹماکے سالانہ عشائیے میں دیا،صنعتکاروںاورتاجروںکی جانب سے مبارکباد. فوٹو فائل

SUKKUR:
صدرمملکت آصف علی زرداری نے انڈوپاک چیمبرآف کامرس کے صدراورکورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا ہے، صدر زرداری نے ایس ایم منیرکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن ''اپٹما''کے سالانہ عشائیے میں دیا،واضح رہے کہ ایس ایم منیرگزشتہ 5 دہائیوںسے مختلف تجارتی وصنعتی ایوانوں کے ذریعے تاجربرادری کے مسائل کو حل کرانے کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے علاوہ کمیونٹی اسپتالوں ، تعلیمی وفلاحی اداروں کی بھی سرپرستی کررہے ہیں،


وہ ایف پی سی سی آئی کے صدر، پاکستان ٹینرزایسوی ایشن کے سربراہ کے علاوہ چنیوٹ برادری کے چیئرمین بھی رہے ہیںجبکہ کراچی چیمبر آف کامرس میں بھی سینئراکابرکی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں،دریںاثناایس ایم منیر کو صدرمملکت کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے صدرحاجی فضل قادر شیرانی، نائب صدور شکیل احمد ڈھنگرہ، ہارون رشید، کراچی انڈسٹریل الائنس کے چیئرمین میاں زاہد حسین ، آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عبدالہادی خان،کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احتشام الدین،ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی،جوڑیابازار ٹریڈرزایسوسی ایشن کے صدر جعفرکوڑیا ودیگرتاجررہنمائوں نے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیاہے۔
Load Next Story