بلا خوف انسانیت کی خدمت کرتا رہونگا عبدالستار ایدھی

بے سہارا لوگوں کیلیے چندہ جمع کرتا ہوں، مریضوں میں 20 ،20 ہزار روپے تقسیم


Nama Nigar October 25, 2013
مجھے چاہے جتنی دھمکیاں ہی کیوں نہ ملیں میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،عبدالستار ایدھی۔فوٹو اے ایف پی/فائل

انسانیت کی خدمت کیلیے نکلتا ہوں مجھے اللہ کے سوا کسی سے ڈر نہیں۔

ان خیالات کا اظہار مشہور سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے سول اسپتال مکلی میں مریضوں میں امدادی رقم تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا فرض انسانیت کی خدمت ہے اور یہ فرض میں نبھاتا رہوں گا۔ میں انسانیت کی خاطر شاہراہوں پر چندہجمعکرتا ہوں تاکہ اس سے جمع ہونے والی رقم یتیموں بے سہارا، غریب لوگوں خرچ کی جائے۔



انھوں نے کہا کہ مجھے چاہے جتنی دھمکیاں ہی کیوں نہ ملیں میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،۔انھوں نے سول اسپتال مکلی کے 20 غریب مریضوں میں 20 ، 20 ہزار روپے تقسیم کیے اس موقع پر انکے ہمراہ رشید بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں