مانسہرہ میں ڈیڑھ سالہ بچی 4 روز کنویں میں پھنسے رہنے کے بعد جاں بحق

ڈیڑھ سالہ جنت اسپتال لے جاتے ہوئے رستے میں فوت ہوگئی۔


ویب ڈیسک November 21, 2019
ڈیڑھ سالہ جنت اسپتال لے جاتے ہوئے رستے میں فوت ہوگئی۔ فوٹو:فائل

مانسہرہ میں ننھی بچی کئی روز تک کنویں میں زندگی و موت کی کش مکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی۔

اوگی کے علاقہ دربند میں ڈیڑھ سالہ بچی جنت چار روز سے لاپتہ تھی۔ گھر والوں اور اہل محلہ نے جنت کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ ملی۔

پھر اچانک 4 روز بعد ایک نواحی کنویں سے بچی کے رونے کے آواز آئی تو لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بچوں کو کنویں سے نکالا گیا تو وہ زندہ تھی اور اس کی سانسیں چل رہی تھیں۔

علاقے میں اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو مانسہرہ لے جایا جارہا تھا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی رستے میں فوت ہوگئی۔

معصوم بچی کی اس المناک موت پر پورا شہر سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہے جبکہ والدین کا رو رو کر برا حال ہے۔ شہریوں نے حکومت سے علاقے میں طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں