عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

فی تولہ سونا 85850 روپے اور دس گرام 73603 روپے کا ہوگیا،آل سندھ صرافہ بازار

عالمی بازار میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1469 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،آل سندھ صرافہ بازار۔ (فوٹو : فائل)

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 350 روپے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 07 ڈالر کمی سے1469 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 85 ہزار 850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو 73 ہزار 603 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر فی دس گرام پر مستحکم رہی۔

 
Load Next Story