پی سی بی عبوری کمیٹی کا اجلاس نجم سیٹھی کے بطور چیئرمین تقرر کی توثیق

اجلاس میں بورڈ کو درپیش قانونی مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی امور کا جائزہ لیا گیا

چیئرمین نے ارکان کو محمد عامر کی بحالی کیلیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔۔فوٹو: فائل

پی سی بی عبوری کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہوا۔


اس میں دیگر 4ارکان ظہیر عباس، شہر یار خان، ہارون رشید، نوید اکرم چیمہ جبکہ آئی ایم سی سیکریٹری سلمان نصیر، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر تفضل رضوی شریک ہوئے۔ شرکا نے نجم سیٹھی کے بطور چیئرمین تقرر کی توثیق کردی، اس موقع پر بورڈ کو درپیش قانونی مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی امور کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کے دائرہ کار پر بھی بات ہوئی، اہم فیصلوں کیلیے طریقہ کار کو اگلے اجلاس میں حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین نے ارکان کو محمد عامر کی بحالی کیلیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
Load Next Story