ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کیوں کی ناراض افراد کا دھونی کے گھر پر پتھراؤ

پتھراؤ کرنے والے شائقین کو دھونی کی جانب سے پہلے فیلڈ سنبھالنے کے فیصلے پر غصہ تھا


Sports Desk October 25, 2013
ہم دھونی اور کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے گئے تھے مگر انھیں فیلڈنگ کرتے دیکھ کر بہت غصہ آیا،شائقین۔فوٹو: فائل

آسٹریلیا سے چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہونے کے بعد نامعلوم افراد نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پتھرائو کردیا۔

اس وقت وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا، سب جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔ پتھرائو کرنے والے شائقین کو دھونی کی جانب سے پہلے فیلڈ سنبھالنے کے فیصلے پر غصہ تھا، میچ سے واپسی پر ان کی جانب سے پھینکے گئے پتھروں سے ایک کھڑکی بھی ٹوٹ گئی، ایک شخص رونت نے کہا کہ ہم دھونی اور کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے گئے تھے مگر انھیں فیلڈنگ کرتے دیکھ کر بہت غصہ آیا، ہم نے ان کی بیٹنگ کیلیے رقم خرچ کی تھی فیلڈنگ کیلیے نہیں۔ ادھر دھونی کے بہنوئی گوتم گپتا نے کہاکہ یہ اس نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے، ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے ساتھ پولیس میں ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں