بھارتی ریاست کیرالا کے اسکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک

متاثرہ بچی کو اسپتال پہنچانے میں غفلت برتنے پر کلاس ٹیچر کو معطل کردیا گیا


ویب ڈیسک November 21, 2019
متاثرہ بچی کو اسپتال پہنچانے میں غفلت برتنے پر کلاس ٹیچر کو معطل کردیا گیا

بھارتی ریاست کیرالا کے اسکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک ہوگئی جب کہ غفلت برتنے پر کلاس ٹیچر کو معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا کے سرکاری اسکول میں کلاس کے اندر سانپ گھس آیا جس نے پانچویں جماعت کی طالبہ شیھالا شیرن کو کاٹ لیا تاہم کلاس میں موجود ٹیچر کی جانب سے بچی کو اسپتال پہنچانے میں غفلت برتی گئی جس کے باعث انہیں معطل کردیا گیا۔

دوسری جانب طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ جب ہم بچی کو لے کر اسپتال پہنچے تو وہاں سانب کے زہر کے خلاف ویکسین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے دوسرے اسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، پھر تیسرے اس کے بعد چوتھے اسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یکساں صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچی کو 90 کلو میٹر دور بڑے اسپتال لے جانے کا کہا گیا جس کی وجہ سے کافی دیر ہوگئی اورہماری بیٹی انتقال کرگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں