خدشات کے پیش نظر ماراکانا اسٹیڈیم کے کچھ حصوں میں نئی ٹرف بچھا دی گئی

جون میں کنفیڈریشنز کپ سے قبل دوبارہ افتتاح کے بعد سے ماراکانا میں 33 میچز منعقد ہوچکے ہیں۔ ماراکانا ایس اے


Sports Desk October 25, 2013
ماراکانا 13 جولائی کے فائنل سمیت 7 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرے گا۔فوٹو: فائل

2014 فیفا ورلڈ کپ کے آغاز میں 8 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، ایسے میں خدشات کے پیش نظر ریو کے ماراکانا اسٹیڈیم کے کچھ حصوں میں نئی ٹرف بچھا دی گئی۔

وینیو کے آپریٹر ماراکانا ایس اے نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں اینڈز پر پنالٹی ایریاز کو تبدیل کردیا گیا۔ جون میں کنفیڈریشنز کپ سے قبل دوبارہ افتتاح کے بعد سے ماراکانا میں 33 میچز منعقد ہوچکے ہیں۔ بوٹافوگو اور برازیل کے گول کیپر جیفرسن نے پچ کی حالت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کھیلنے کے قابل نہیں ہے۔ ماراکانا 13 جولائی کے فائنل سمیت 7 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرے گا۔ یہ واحد ورلڈ کپ وینیو نہیں جسے پلیئرز نے تنقید کا نشانہ نہ بنایا ہو، گذشتہ ماہ چیلسی اور سیلیکاؤ ڈیفینڈر ڈیوڈ لوئز نے براسیلیا کے مانے گرنچا اسٹیڈیم کو بُری پچ قرار دیا تھا، یہ اسٹیڈیم بھی 7 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں