آوارہ کتوں کو انجکشن لگانے کی مہم کا آغاز

مہم حکومت اوراین جی او کے تعاون سے شروع کی گئی موبائل ڈسپینسریاں بھی کام کریںگی،سیکریٹری بلدیات


Staff Reporter November 22, 2019
 کتوں کی بہتات نے شہری کو اسلحہ اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے این جی او کے ساتھ مل کر ضلع وسطی میں کتوں کو انجکشن لگانے کی مہم کا آغازکردیا۔

سیکریٹری بلدیات کے مطابق فائٹ اگینسٹ ریبیز اینڈ پاپولیشن کنٹرول آف اسٹریٹ ڈاگس پروگرام کے ذریعے ایک سال میں سندھ کو آوارہ کتوں سے پاک کردیاجائے گا۔

محکمہ بلدیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں چند ماہ کے دوران 34ہزار سے زائد آوارہ کتوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے،کتوں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کیلیے کتوں کو انجکشن لگانے کی مہم سندھ حکومت اور مقامی این جی او کے تعاون سے ضلع وسطی میں شروع کردی گئی جس کا مقصد شہریوں کو کتے کے کاٹے سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچانا ہے،سیکریٹری محکمہ بلدیات روشن شیخ کے مطابق جن علاقوں سے شکایت زیادہ آئی ہیں وہاں کام پہلے شروع کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران کتوں کی ٹیگنگ کی جائیگی اور اس دوران موبائل ڈسپینسریز بھی کام کریں گی اس کے علاوہ عملے کو پکڑنے اور ویکسین کی تربیت دی جارہی ہے جس کے بعد مہم کا دائرہ سندھ کے دیگر اضلاع تک وسیع کردیاجائے گا،ایک سال کے اندر 5لاکھ آوارہ کتوں کو پکڑ کر پہلے ویکسین کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں نس بندی کی جائیگی۔

سندھ پہلا صوبہ ہے جس میں جامع منصوبے کاآغاز کیا گیا ہے جو آوارہ کتوں کی افزائشِ نسل روکنے کیلیے دنیا بھر میں رائج طریقہ ہے،علاوہ ازیں محکمہ بلدیات سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران صوبے کے مختلف کتوں کی بہتات نے شہری کو اسلحہ اٹھانے پر مجبور کر دیا ،لیاقت آباد میں کار کے نیچے سے کتوں کو بھگانے کے دوران شہری نے حملے کے پیش نظر کتوں پر فائرنگ کر دی، شہروں میں 28ہزار کتوں کو زہر خورانی کے ذریعے مارا گیا، کراچی میں 7326، بے نظیرآباد میں 11ہزار سے زائد، میرپور خاص میں 5110، حیدرآباد میں 7300، لاڑکانہ میں 793 جبکہ سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں انتظامیہ نے 2752 کتوں کو ہلاک کیا۔

شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور شہریوں پر حملہ کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک شہری کو کتوں پر گولیاں چلانے پر مجبور کر دیا اس حوالے سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص گھر کے باہر کھڑی ہوئی کار میں بیٹھنے سے قبل گاڑی کے نیچے سستانے والے کتوں کو بھگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس دوران ڈرائیونگ سائیڈ سے نکلنے والے کتے کو بھگانے پر کتے نے شہری پر بھونکا اور حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ شہری نے انتہائی پھرتی سے اپنی شرٹ کے نیچے سے اسلحہ نکال کر کتے پر فائر کیا جبکہ دوسری جانب فرار ہونے والے کتے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

مذکورہ ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ لیاقت آباد کی تھی تاہم اس ضمن میں ڈی ایس پی لیاقت آباد اسلم کھکھرانی اور ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی سے رابطہ کیا تو انھوں نے ایسے کسی بھی واقعے سے لاعملی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں