ڈرون پالیسی نہیں بدلے گیحافظ سعید کیخلاف شواہد دیدیےامریکا

نواز شریف نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور ہم نے سنا، اب مزید بات نہیں ہوگی، محکمہ خارجہ


Monitoring Desk/Online October 25, 2013
نواز شریف نے افغانستان میں مداخلت نہ کرنے اور بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

حافظ سعید کے بارے میں ٹھوس شواہد پاکستان کو دے دیے ہیں۔ عافیہ صدیقی کے مسئلے پر مزید بات ہوگی نہ ڈرون حملوں کے بارے میں پالیسی تبدیل کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستانی میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور ہم نے سنا، اب عافیہ صدیقی کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں ہوگی۔ ہم نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ ہر ملاقات میں اٹھایا ہے۔

نواز شریف نے افغانستان میں مداخلت نہ کرنے اور بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نواز شریف نے ڈرون حملوں پر بات کی تاہم امریکی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا پاک بھارت تعلقات میں بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گا۔



دونوں ملکوں کو ایل او سی پر کشیدگی کم کرنا ہوگی۔ حکام نے ڈرون حملوں کے بارے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی گرفتاری اور قید سے متعلق امریکی خدشات سے پاکستان کو آگاہ کرچکے ہیں۔ اسامہ تک انٹیلی جنس اطلاعات کے ذریعے رسائی حاصل کی۔

پاکستان جماعۃ الدعوۃ پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرے۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ صدر اوباما کی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ امور پر کھل کر بات کی ۔ پاکستان کی بہبود کیلیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں