نواز شریف ڈرون حملوں اور عافیہ صدیقی پر سیاست کر رہے ہیںطالبان

امریکا سے امداد کے بجائے ڈرون حملے بند کرنے کی بات کی جاتی،ترجمان طالبان


INP October 25, 2013
حکومت سے نہ پہلے کوئی توقع تھی اور نہ اب ہے،کالعدم تحریک طالبان ۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ نواز شریف امداد کی بحالی کے لیے امریکا گئے تھے۔

ترجمان شاہدا للہ شاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا سے امداد کے بجائے ڈرون حملے بند کرنے کی بات کی جاتی، حکومت سے نہ پہلے کوئی توقع تھی اور نہ اب ہے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف ڈرون حملوں اور عافیہ صدیقی پر سیاست کر رہے ہیں۔ پاکستانی شہری امریکا مخالف نعروں کے بجائے امداد مسترد کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں