ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لاہورمیں اسموگ کی صورتحال کوانتہائی خطرناک قراردے دیا

حکومت لوگوں کی صحت اور جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے، عالمی تنظیم

اسموگ سے لاہورکے ہر شہری کو خطرہ ہے، عالمی تنظیم : فوٹو: فائل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لاہورمیں اسموگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پر لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ پرقابو پانے کے حکومتی ناکافی اقدامات پرتشویش ہے جس سے لاہورکے ہر شہری کو خطرہ ہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: لاہور میں شدید اسموگ کے باعث نظام زندگی متاثر

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، پاکستانی حکام اس بحران کی سنگینی کو سمجھیں اورلوگوں کی صحت اورجانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
Load Next Story