گھریلو تنازع پر ماں نے 2 بچوں کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر مار ڈالا

ناہیدہ بی بی نے تیز دھار چھری سے اپنی شہہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی

ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑے کے بعد دونوں بچوں سمیت اپنے ماں باپ کے گھر رائیونڈ آئی ہوئی تھیفوٹو : فائل

PARIS:
گھریلو تنازع پر ماں نے اپنے 2 بچوں کو پانی والی ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا جب کہ بعد ازاں چھری سے اپنا گلہ کاٹ کرخودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق سلامت پورہ مانگا روڈ رائیونڈ کی رہائشی 2 بچوں کی ماں 27 سالہ ناہیدہ بی بی کی شادی صوابی میں ناصر سے ہوئی ہے، ناہیدہ بی بی کے 2 بچے تھے جن میں احتشام عمر 4 سال اور مہروبہ جس کی عمر 5 سال تھی، ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑے کے بعد دونوں بچوں سمیت اپنے ماں باپ کے گھر رائیونڈ آئی ہوئی تھی، رات ناصر اور اس کے گھر والے اس کو منانے آئے تاہم ناہیدہ بی بی نے جانے سے انکار کردیا۔


بعد ازاں اسی رات جب سب گھر والے سورہے تھے ناہیدہ بی بی نے تقریبا صبح 4 بجے اپنے 2 بچوں کو پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا جن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ تیز دھار چھری سے ناہیدہ بی بی نے اپنی شہہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔

ناہیدہ بی بی کی شور کی آواز سن کر گھر والے اٹھے اور اس کو خون میں لت پت دیکھ کر رائیونڈ پولیس اور ریسکیو کو اطلاع کردی۔ ریسکیو 1122 نے ناہیدہ بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story