اسلام آباد ہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

انسانی حقوق کے اہم معاملے پرتفصیلی فیصلہ جاری کروں گا، چیف جسٹس اطہر من اللہ


ویب ڈیسک November 22, 2019
عدالت کا وزارت انسانی حقوق کو چاروں صوبوں سے بیمار قیدیوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا حکم فوٹو: فائل

BANGKOK: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی۔ وزارت انسانی حقوق کی وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ تمام جیلوں میں بیمارقیدیوں کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کریں، انسانی حقوق کے اہم معاملے پرتفصیلی فیصلہ جاری کروں گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انسانی حقوق کو پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں