جرمنی کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی پر را کے ایجنٹوں کا ٹرائل شروع
50 سالہ من موہن اور اس کی 51 سالہ بیوی کنول جيت بھارتی خفیہ ایجنسی کے ليے جاسوسی کررہےتھے
جرمنی میں مقیم کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 2 ایجنٹوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی ميں سکھ اور کشميری حریت پسندوں کی جاسوسی کے الزام میں بھارتی جوڑے کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں 50 سالہ من موہن اور اس کی 51 سالہ بیوی کنول جيت شامل ہیں۔ دونوں میاں بیوی 2015 سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ليے جاسوسی کا کام کررہے تھے۔
واضح رہے کہ جرمنی ميں شہریوں کی جاسوسی سنگين جرم ہے جس کے ثابت ہونے پر ملزمان کو 10 سال قيد کی سزا ہوسکتی ہے۔