چوہدری شوگر ملز کیس نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 4 ہفتوں تک نواز شریف کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، عدالت


ویب ڈیسک November 22, 2019
یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا جب کہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 4 ہفتوں تک نواز شریف کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، جب ریفرنس دائر ہوگا تب مریم نواز کو بلوا لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں