پی آئی اے کی دو پروازیں حادثات سے بال بال بچ گئیں

پائلٹ نے خراب انجن کو بند کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کو اتار لیا


ویب ڈیسک November 22, 2019
پائلٹ نے خراب انجن کو بند کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کواتار لیا، فوٹو: فائل

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی دو پروازیں خوفناک حادثات سے بال بال بچ گئیں۔

لاہور سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز پی کے 650 کے انجن میں لینڈنگ سے قبل کوئی چیز ٹکرائی جس سے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی، پائلٹ نے خراب انجن کو سوئچ آف کرکے ایک انجن کی مدد سے جہاز کواتار لیا۔ جہاز میں عملے کے علاوہ38 مسافرسوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارے کی خیریت سے لینڈنگ ہوئی اور تمام مسافرمحفوظ ہیں جب کہ اطلاع ملنے پرفائر وہیکل کو بھی رن وے پراسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا۔

ادھر پشاور سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی ، پرواز پی کے257اڑان بھرنے کی کچھ ہی دیر بعدطیارے کے سسٹم ٹرپ کرگئے اور طیارے کا اگلا وہیل بھی بند نہیں ہورہا تھا۔

ایئربس320رجسٹریشن کے حامل طیارے AP-BLZ کے شاک آبزرویو میں خرابی پیدا ہوگئی، طیارہ کا اسٹینڈ بائے پائلٹ آٹو ٹرسٹ اور آٹو پائلٹ بھی ٹرپ کرگیا جبکہ ایف ایم اے میں بھی خرابی پیدا ہوگئی۔

کپتان نے پہیے بند کرنے کی بہت کوشش کی مگر بند نہ ہوسکے جس پر اس نے طیارہ کو مہارت کے ساتھ دوبارہ پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔

لینڈنگ کے بعد پی آئی اے انجینئرز نے پشاور ایئرپورٹ پر طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا مگر فنی خرابی کو دور کرنے میں ناکام رہے جس پر ایئر بس 320 کو کراچی پہنچادیا گیا جہاں انجینئرز نے خرابی دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |