ڈارک ویب سرغنہ کے ہاتھوں زیادتی کا شکاربچہ دوبارہ اغواء

متاثرہ بچے کے اغواء کے باعث سہیل ایاز کیس کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک November 22, 2019
متاثرہ بچے کے اغواء کے باعث سہیل ایاز کیس کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

KARACHI: انٹرنیشنل ڈارک ویب سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو دوبارہ اغواء کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے پاکستان میں گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء اور زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو بازیابی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ اغواء کرلیا گیا ہے، بچے کے دوبارہ اغواء کا مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 11 سالہ بچے عدیل خان کو سہیل ایاز کے ساتھیوں یونس وغیرہ نے اغواء کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بچوں سے زیادتی کرکے لائیو ویڈیو بنانے والا انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچہ ملزم سہیل ایاز کے خلاف مرکزی گواہ بھی ہے جب کہ متاثرہ بچے کے اغواء کے باعث سہیل ایاز کیس کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 12 سالہ بچے عدیل خان کو بھی برآمد کیا تھا جو انڈے بیچ کرروزی کماتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |