چین نے سی پیک میں کرپشن کے امریکی الزامات مسترد کردیے

امریکا سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط کرے، چینی سفیر ژاؤ جنگ

امریکا سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط کرے، چینی سفیر ژاؤ جنگ

ISLAMABAD:
چینی سفیر ژاؤ جنگ نے سی پیک میں کرپشن کے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط کرے۔

پانچویں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ میڈیا کا سی پیک میں اہم کردار ہے، اس منصوبے کے تحت چین کے پاور پلانٹ کم ترین ریٹ پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پرعملدرآمد کرانے میں ہم ایک ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


سی پیک میں کرپشن کے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا سپر پاور ہے، دنیا میں امن و استحکام امریکا کی ذمہ داری ہے، امریکا کی ڈپٹی اسٹیٹ سیکرٹری نے سی پیک پر بات کی لہذا امریکا سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط کرے۔

واضح رہے کہ امریکی خارجہ امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے الزام لگایا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کو کرپشن سےمتعلق تحقیقات میں استثنیٰ حاصل ہے۔
Load Next Story