پنجاب اسمبلی میں ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور گالم گلوچ

دھرنے سے شروع ہونے والی بحث ٹماٹر اور مجرے سے ہوتی ہوئی گالم گلوچ تک پہنچ گئی


ویب ڈیسک November 22, 2019
اسپیکر ارکان کو تحمل و برادشت کی تلقین کرتے رہے،فوٹو:فائل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ارکان ایک دوسرے کو مغلظات بکتے رہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شورشرابے کی نذر ہوگیا، دھرنے سے شروع ہونے والی بحث ٹماٹر اور مجرے سے ہوتی ہوئی گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ لیگی رکن ملک وحید اور پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری ہوئی۔

ارکان کے درمیان تلخی بڑھی تو معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا، اسپیکر نے اراکین کے الفاظ کارروائی سے حذف کروادیے۔

تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے ایوان سے معافی مانگی تو پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ میں بھی مراد سعید سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگ لیتا ہوں۔ رکن اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا کہ ایوان میں گالیاں دی جارہی ہیں، یہ بہت نامناسب بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔