بھارتی فوج کی سیالکوٹ کے مختلف سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ 3 افراد زخمی
پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف کرتےہوئے سیالکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی اور 2 مویشی ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے کی جانب سے ایک بار پھر سیالکوٹ کے مختلف سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی اور 2 مویشی ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج گزشتہ 2 ماہ میں متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکی ہے، جس سے اب تک پاکستان کے کئی فوجی جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں، لیکن پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا، جبکہ فائرنگ اور گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔