امریکی تنظیموں کا مسلمانوں کی بلاوجہ جاسوسی کرنے پر محکمہ انصاف سے تحقیقات کا مطالبہ
پولیس کا مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویہ غیر قانوی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تنظیموں کا محکمہ انصاف کو خط
امریکا میں انسانی حقوق اور مذہبی تنظیوں کے اتحاد نے پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی بلاوجہ جاسوسی کرنے پر محکمہ انصاف سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم، ہندو، عیسائی، یہودی اور سکھ مذاہب سے تعلق رکھنے والی 125 انسانی حقوق اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے محکمہ انصاف کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیویارک پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک پر تحقیقات کرائی جائیں، خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کا مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویہ غیر قانوی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مسلمانوں میں اس سے متعلق سخت تشویش پائی جاتی ہے۔