جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکو ریٹائر ہوجائیں گے


ویب ڈیسک November 22, 2019
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکو ریٹائر ہوجائیں گے

جسٹس گلزاراحمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بعد جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے اور وزارت قانون وانصاف نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی جو منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجی جائے گی اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکو ریٹائر ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں