عبد الرشید غازی قتل کیس عدالت کا آج ہی مشرف کیخلاف چالان داخل کرانے کا حکم

تفتیشی افسر یوسف نے پرویز مشرف کے خلاف چالان مرتب کیا تھا لیکن اسے تبدیل کردیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 25, 2013
تفتیشی افسر یوسف نے پرویز مشرف کے خلاف چالان مرتب کیا تھا لیکن اسے تبدیل کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

عدالت نے پولیس کو عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آج ہی عدالت میں نیا چالان داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد میں سول جج ملک امان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر یوسف نے پرویز مشرف کے خلاف چالان مرتب کیا تھا لیکن اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں چالان جمع کرنے کے لیے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے پرویز مشرف کے خلاف آج ہی عدالت میں نیا چالان داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں