بھارت میں ماں نے نچلی ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کی خواہشمند بیٹی کو زندہ جلا دیا

بیٹی کو آگ لگانے کے بعد ماں کی خود کو بھی آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش

بیٹی کو آگ لگانے کے بعد ماں کی خود کو بھی آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش

KARACHI:
بھارت میں ماں کی نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کی منصوبہ بندی کرنے والی بیٹی کو زندہ جلا کر خود سوزی کی کوشش۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے نگاپتینام میں ماں نے اپنی 18 سالہ بیٹی پر مٹی کا تیل چھڑک کو آگ لگادی، بیٹی کے زندہ جل جانے کے بعد ماں نے خود کو بھی آگ لگالی تاہم علاقہ مکینوں نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ماں کو بچالیا گیا۔ ماں کا جسم 80 فیصد تک جھلس جانے کے باعث حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


پولیس کے مطابق 18 سالہ طالبہ اپنے ہی علاقے میں رہنے والے 22 سالہ لڑکے راج کمار سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم والدین نے لڑکے کا تعلق دلت ذات سے ہونے پر شادی سے انکار کردیا تھا جس پر پریمی جوڑے نے بھاگ کر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا جس کی بھنک ماں کو پڑگئی۔

یہ خبر پڑھیں: بھارت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیا گیا

واضح رہے کہ بھارت میں ذات برادری اور اقلیتوں میں شادی کرنے کی خواہش مند جوڑوں کو عبرت ناک موت دینے کے واقعات عام ہیں اور سالانہ ایک ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تاہم اس سے کہیں زیادہ واقعات منظر عام پر ہی نہیں آ پاتے ہیں۔
Load Next Story