شہر میں آج سے سردی کی نئی لہر شروع تیز یخ بستہ ہوائیں چلیں گی

سردی کی دوسری لہر29نومبر سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے،آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات


Staff Reporter November 23, 2019
سردی کی دوسری لہر29نومبر سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے،آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

شہر میں آج (ہفتے)سے سردی کی جزوی لہرکے دوران یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ سردی کی نئی لہر27نومبر تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے)کو شہر کا مطلع صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق شمالی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں آج(ہفتے) سے شہر میں خنکی میں اضافے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت میں 5ڈگری کمی کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے ،جذوی سردی کی لہر27 نومبر تک جاری رہ سکتی ہے،سردارسرفراز کے مطابق 29 نومبر سے سردی کی ایک اورلہر کی توقع کررہے ہیں جس کے دوران درجہ حرارت مزید کم ہوکر 13ڈگری تک گرسکتا ہے۔ 29نومبر سے چلنے والی سردی کی لہردسمبر کے پہلے ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31ڈگری ریکارڈ ہوا،دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 28فیصد رہا،جمعے کو دن بھر شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں جس رفتار30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں